9 نومبر، 2019 9:20 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83547902
0 Persons
بین البراعظمی کپ میں ایرانی ساحلی فٹ بال ٹیم کی فتح

تہران، ارنا – ایرانی ساحلی فٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بین البر اعظمی کپ کے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہونے والے بین البر اعظمی کپ کے مقابلوں کے فائنل میں ایرانی ساحلی فٹ بال تیم نے اسپین کو 6-3 کے ساتھ ہرا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ایرانی ٹیم نے پیچھلے میچوں میں میکسیکو، مصر، روس ، متحدہ عرب امارات کے حریفوں کو  شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قابل ذکر ہے کہ بین البر اعظمی کپ کے مقابلوں میں یہ ایرانی ٹیم کی تیسری فتح ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =