ایرانی وزیر خارجہ کا ایکو رکن ممالک کیساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز ہفتہ ترکی کے شہر انٹلیا میں منعقدہ ایکو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 24 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جو اجتماعیت کو مسلسل نقصان کا سامنا ہے اقتصادی تعاون تنظیم 'ایکو'، اپنے قابل قدر تجربات کے ساتھ رکن ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کا پہلا اور اہم انتخاب ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں ترک حکومت کی پرتپاک میہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ایکو تنظیم کی موجودہ اقتصادی صلاحیتوں کا ذکر کیا.

ایرانی وزیر نے بارٹر فنڈ، تاخیر کے خاتمے، کسٹم کلیئرنس کو تیزکرنا اورقیمتوں کی کمی کے ذریعے مالی لین دین کرنا ایکو کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے اقدامات میں سے ایک ہے.
انہوں نے ہم سیاحت کے شعبے میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم کریں گے.

ظریف نے کہا کہ ہم نے مواصلات کے شعبے میں نقل و حمل، تجارت، توانائی، بجلی، وائرلیس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سیاحتی صنعت کے شعبوں میں ایکو کے مواصلاتی منصوبوں کو فروغ دینے کے کوشاں ہیں.

ای سی او ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں 10 ایشیائی ممالک بشمول افغانستان،آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی،ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =