سرگرمیاں اور حقوق کے درمیان توازن قائم رکھنے کیلئے وعدوں میں کمی لائیں گے: کمالوندی

فردو، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے وعدوں کو نظرانداز کرنا نہیں چاہتے تـھے مگر سرگرمیاں، حقوق اور لین دیں کے درمیان عدم توازن کی وجہ سے ہم نے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا.

یہ بات "بہروز کمالوندی" نے ہفتہ کے روز فردو جوہری تنصیبات کے دورے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ چوتھے مرحلے میں فردو جوہری تنصیبات میں موجود 1044 سنٹری فیوجز میں گیس انجکشن کا آغاز کیا گیا ہے اور اتوار کے روز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نگران حکام ہماری دیانتداری کی تصدیق کریں گے.
کمالوندی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مطابق، فردو میں جوہری مواد کو موجود نہیں ہونا تھا اس معاہدے کے خاتمے کے لئے 11 سال وقت باقی تھا مگر گزشتہ دنوں کے دوران دو ٹن یو ایف 6 بھیج دیا گیا اور یہ دو ٹن فضلے میں سے تھے جن کا خود پیغام ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ان مواد کی افزودگی قدرتی اجزاء سے سخت اور بہتر ہے، ہمارے پاس اب 25 ٹن فضلے موجود ہیں جس سے دوٹن نطنز جوہری تنصیبات سے فردو میں منتقل کر دیا گیا.
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اب سنٹری فیوجز مشینوں کے ذریعے مواد کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی طاقت 8600 ( (SWUہے جس میں فردو کے اضافہ ہونے کے ساتھ 9600 SWU تک پہنچ جائے گی جس کے نتیجے میں ہماری مشینیں زیادہ ترقی یافتہ ہوں گی اور ہمارے اسٹاک میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز بوشہر کی دوسری پاور پلانٹ کے ٹھوس سازی کا آغاز کیا جائے گا جس میں کم از کم دو سال لگیں گے، یہ اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ہماری سرگرمیاں جاری ہیں اور آئندہ چھ سال تک تیسری پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =