9 نومبر، 2019 11:42 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83546975
0 Persons
انسانی حقوق ایک مغربی شے نہیں ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی انسانی حقوق کے سکریٹری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں سے نمٹنے کا علمبردار ہے اور انسانی حقوق ایک مغربی شے نہیں، اسلام کی عقلیت پر ہمارے بنیادی عقیدہ کی جڑ ہے۔

 یہ بات "محمد جواد لاریجانی" نے ہفتہ کے روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی متواتر رپورٹنگ کے طریقہ کار کے 34ویں اجلاس (یو پی آر) میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں ںے ایران میں جمہوریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گزشتہ 40 سالوں کے دوران جمہوریت اور انتخابات قائم ہے اور معاشرے کا ہر حصہ ووٹ ڈالنے کے ذریعہ اقتدار تک پہنچتا ہے اور ووٹنگ کے ساتھ اقتدار کی سیڑھی سے نیچے گر جاتا ہے۔
لاریجانی نے بعض ممالک سمیت یورپ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کے رپورٹر سے کوئی دشمنی نہیں مگر اس کی تقرری بلاجواز ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا میں سب سے اہم اور بڑے جمہوریت ملک ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے تو یہ مناسب نہیں ہے کہ ایسی بڑی جمہوریت کے ساتھ ایک مخصوص رپورٹ یا بعض ممالک کے مواقف کی مبنی پر ایران کے ساتھ ایک مختلف سلوک کیا جاتا ہے ، یہ عالمی برادری میں ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے۔
ایرانی انسانی حقوق کے سکریٹری نے کہا کہ یمن، شام، عراق اور دوسرے ممالک پر وحشیانہ حملے کئے گئے مگر انسانی حقوق کو دعوے کرنے والے افراد خاموشی اختیار کرتے ہیں.
انہوں ںے کہا کہ ہم دہشتگردوں سمیت القاعدہ اور داعش سے نمٹنے کا علمبردار ہیں، ان گروہوں کو مالیاتی حمایت کرنے والے انسانی حقوق کی حمایت کے جھوٹ دعوی نہیں کرسکتے ہیں.
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی متواتر رپورٹنگ کے طریقہ کار کا اجلاس (یو پی آر) انسانی حقوق کونسل کے فریم ورک کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =