ایرانی مفادات ایک معاہدے کو بچانے سے زیادہ اہم ہیں: عراقچی

ماسکو، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک ایرانی قوم کے مفادات کا تحفظ دوسرے ملکوں سے طے پانے والے ایک مخصوص معاہدے کو بچانے سے زیادہ اہم ہے.

یہ بات "سید عباس عراقچی" نے جمعہ کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں پانچویں عدم پیھلاؤ کی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو جوہری معاہدے کے تحفظ میں ایران کی نیک نیتی پر کوئی شبہ نہیں ہے۔
عراقچی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے مفادات سے فائدہ نہ اٹھائے تو اپنے جوہری وعدوں کی کمی کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے اپنی دیانتداری اور دوسرے فریقین کی بدعہدی کی صورت میں اپنے وعدوں میں کمی لانے کے اقدامات کا ثابت کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سفارتکاری کو کافی موقع دے دیا اگر اس صورتحال میں کوئی تبدیلی پیش نہیں آئی جوہری وعدوں کی کمی کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے دو مہینے الٹی میٹم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مفادات کے دفاع میں ان کا عزم واضح ہے اور تمام بین الاقوامی حلقوں میں یہ بحث کا موضوع ہے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر امریکی کی تنہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں شریک ممالک امریکی یک طرفہ پن اقدامات کی مذمت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، روسی دارالحکومت ماسکو میں عدم پھیلاو کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کاآغاز کیا گیا ہے جس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے شرکت کی ہے۔
منعقد ہونے والی اجلاس میں ایران سمیت 40 ممالک شریک ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =