8 نومبر، 2019 3:27 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83546124
0 Persons

روس میں عدم پھیلاو کی عالمی کانفرنس، ایران کی شرکت

ماسکو، ارنا – روسی دارالحکومت ماسکو میں عدم پھیلاو کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کاآغاز کیا گیا ہے جس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے شرکت کی ہے۔

منعقد ہونے والی اجلاس میں ایران سمیت 40 ممالک شریک ہیں۔
روس کے توانائی اور سیکورٹی سنٹر کے سربراہ "آنتون خلوبکوف" نے اس اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ عالمی جوہری معاہدے کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختصر اور درمیانے ایٹمی میزائلوں کی ممانعت سے متعلق معاہدے کی جواز ختم ہوگئی ہے۔
عراقچی منعقدہ کانفرنس میں جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تقریر کریں گے۔
عالمی جوہری ہتھیار کے عدم پیھلاو کی تین روزہ کانفرنس روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری ہے جس میں 40 ممالک کے 250 حکام شریک ہیں۔
نائب روسی وزیر خارجہ "سرگئی ریابکوف" اور یورپی یونین کے خارجہ اقدامات کی سیکریٹری جنرل "ہلگا اشمید" بھی منعقدہ کانفرنس میں تقریر کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =