8 نومبر، 2019 12:57 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83545924
0 Persons
ایران کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تہران، ارنا - ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان شرقی کے علاقے ترک میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 9۔5 تھی جس کا مرکز تبریز کے شہر ترک تھا۔
زلزلہ مقامی وقت جمعہ کی علی الصبح 2 بجکر 17 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سیکل پر 9۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 8 کلومیٹر تھی۔

صوبے آذربائیجان شرقی سمیت زنجان، اردبیل، گیلان بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک اس زلزلے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =