ایران کیساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں: جنوبی کوریا

سیول، ارنا - جنوبی کوریا کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بات "مون جائہ این" نے جمعرات کے روز سیول میں ایشیاء پیسیفیک کے خبر رساں اداروں کے اجلاس کے موقع پر ارنا چیف "سید ضیاء ہاشمی" کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ہاشمی نے کہا کہ جائہ این کے صدارتی کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملیں گئے مگر امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے اس تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے جنوبی کوریا کی خودمختاری اور طاقت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور سیول کو کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے مناسب اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
انہوں نے ٹرمپ کی غلطی پالیسیوں عالمی تعلقات کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق،  ایشیا اور پیسیفک خبررساں اداروں (OANA) کی 45ویں ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست کا جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں آغاز کیا گیا جس میں ایرانی خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ 'سید ضیاء ہاشمی' سمیت مختلف نیوز ایجنسیوں کے چیف اور بین الاقوامی میڈیا کے سربراہاں شریک ہیں.
اس اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اپنے جنوبی کوریا، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، قازقستان، کمبوجیا اور نیپال کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا اس تنظیم کی بانیوں میں سے ہے جس نے 2 ستمبر سے تہران میں ایگزیکٹو بورڈ کے 45ویں اجلاس کی میزبانی کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =