سیول میں ایشیائی خبر رساں اداروں کے اجلاس کا آغاز/ ارنا چیف کی شرکت

سیول، ارنا - ایشیا اور پیسیفک خبررساں اداروں (OANA) کی 45ویں ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست کا جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں آغاز کیا گیا جس میں ایرانی خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ 'سید ضیاء ہاشمی' سمیت مختلف نیوز ایجنسیوں کے چیف اور بین الاقوامی میڈیا کے سربراہاں شریک ہیں.

اس اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اپنے جنوبی کوریا، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، قازقستان، کمبوجیا اور نیپال کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.

ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.

ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا اس تنظیم کی بانیوں میں سے ہے جس نے 2 ستمبر سے تہران میں ایگزیکٹو بورڈ کے 45ویں اجلاس کی میزبانی کی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =