یورپی یونین کیساتھ جوہری معاہدے کے تحفظ کے خواہاں ہیں: یونانی وزیر خارجہ

ایتھنز، ارنا - یونان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جوہری معاہدے کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔

یہ بات نیکوس کوجیاس نے آج بروز بدھ یونان میں تعینات ایرانی سفیر 'احمد نادری' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جوہری معاہدے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2015 کو ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے پر دستخط کئے گئے اور اقوام متحدہ میں پیش کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی معاہدہ بن گیا تو ہم یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر اس فائدہ مند سمجھوتے کے بچانے کے خواہاں ہیں۔

یونانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر  ایک دوسرے کے ساتھ نئے تعلقات کو بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے جوہری معاہدے کو موجودہ مسائل سے نکلنے کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کردیا جائے گا

اس موقع میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم یونان کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور سفارتکاری کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =