جوہری معاہدے کی ناکامی عالمی سلامتی کیلیے خطرناک  ہے: ایرانی سفیر

تہران، ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق کچھ وعدوں کی معطلی کیلیے ایران کا اقدام، اس معاہدے کے دوسرے فریقوں کو مہلت دینے کے مقصد سے ہے کیونکہ عالمی سلامتی کو جوہری معاہدے کی ناکامی سے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بات 'حمید بعید نژاد' نے گزشتہ روز اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اپنے وعدوں میں ناکام ہوئیں اسی لیے ایران اس معاہدے میں باقی رہنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےدوسرے فریقین کو متنبہ کرنے کے لیے جوہری معاہدے کے تحت اپنے کچھ وعدوں کو کم کرکے ان فریقین سے اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے اپنے کئے گئے وعدوں پر من و عن عمل کر دیا ہے اور باقی مسائل کے حل کے لیے دوسرے فریقین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار ہے۔ لیکن انہیں مکمل طور پر اپنے وعدوں پر کاربند رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر نے بدھ کے روز جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے اور فردو جوہری تنصیبات میں موجودہ سنٹری فیوجز میں گیس انجیکشن کےعمل کے آغاز کا حکم دیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =