6 نومبر، 2019 2:02 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83544451
0 Persons
یورپ اپنے وعدوں پر قائم رہے : ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے جوہری وعدوں کی کمی کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اپنے وعدوں پر قائم رہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ٹوئٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے پر ایرانی وعدوں کی کمی کے چوتھے مرحلے کے اعلان کے بعد کہا کہ اقتصادی دہشتگردی کا ہمارا جواب ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی ایک شق کو معطل کرنے کے بارے میں ہمارا چوتھا اقدام امریکہ کی خلاف ورزی اور یورپی تروئکا کا جواب ہے۔

ظریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور یورپی تروئکا کے لیے آسان حل یہ ہے اگر وہ اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں تو ہم بھی اپنے راستے میں واپس آجائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =