ایران کا عراق میں سفارتی مقامات کی سلامتی کے تحفظ کا مطالبہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نےعراق میں قائم ایرانی سفارتی مقامات کی سلامتی کے تحفظ کیلئے حکومت عراق سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے عراقی شہر کربلا میں ایرانی قونصلیٹ کی صورتحال اور ایرانی محکمہ خارجہ کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق میں قائم اپنے سفارتی مقامات کی سلامتی کی فراہمی سمیت اس طرح کے اقدامات کو سختی سے مذمت کی ہے۔

موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراقی حکومت کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے عراق میں قائم ایرانی سفارتی مقامات کی سلامتی کے تحفظ کی ضرورت پر اپنے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے جہاں کربلا شہر میں احتجاجی مظاہرین نے اتوار کی رات کو ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =