عالمی جوہری ادارہ کو جوہری وعدوں کے چوتھے مرحلے سے متعلق خط بھجوایا گیا: ایران

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ جوہری وعدوں کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کیلئے صدر روحانی کی ہدایت کے پیش نظر ایک خط کے ذریعے عالمی ایٹمی ایجنسی کو ایران کے اٹھائے گئے اقدمات کی اطلاع دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے فردو جوہری تنصیبات میں گیس انجیکشن کے ذریعے جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کی ہدایت دی ہے۔

"کاظم غریب آبادی" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی جوہری ادارے کو بھجوائے گئے خط میں واضح کردی ہے کہ کل بروز بدھ کو فردو جوہری تنصیبات میں سنٹری فیوجز یو ایف 6 میں گیس انجیکشن کے عمل کا آغاز کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ادارے کے ناظرین، ایرانی اقدام کی نگرانی کیلئے مقررہ وقت کے مطابق فردو جوہری تنصیبات میں حاضر ہوجائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی حکومت کے ترجمان نے گزشتہ روز میں کہا تھا کہ ابھی جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلی معلومات کا اعلان ایرانی صدر مملکت کیجانب سے ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے ایران کیجانب سے جوہری معاہدے کے یورپی فریقین کیلئے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام تک صرف 2 دن باقی رہنے اور یورپی فریقین کیجانب سے مناسب اقدام نہ اٹھانے کے تناظر میں جوہری وعدوں میں کمی لانے کی سطح سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت اس حوالے سے مزید تفصیلات سیمت اس کے نفاذ کے مقررہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، اسلامی جمہوریہ ایران کے نطنز جوہری پاور پلانٹ میں ترقی یافتہ جدید نسل کے سنٹری فیوجز IR6 میں گیس انجیکشن کےعمل کا آغاز کیا گیا جس کی تقریب میں ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ بھی شریک تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =