ایرانی شائقین؛ جرمن موسیقی گروپ شیلر کیلئے انتہائی قیمتی تحفہ

تہران، ارنا- جرمن موسیقی گروپ شیلر کے لیڈر اور نامور موسیقار "کرسٹوفر فون ڈیلن" نے اپنے حالیہ کانسرٹ میں ایرانی شائقین کی موجودگی کو اپنے لیئے ایک انتہائی قیمتی تحفہ قرار دے دیا۔

انہوں نے شیلر موسیقی گروپ کے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایران میں دوبارہ کانسرٹ موسیقی کے انعقاد کیلئے اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کردیا۔

جرمن موسیقار نے کہا کہ انہوں نے دوسال پہلے ایران میں ایک موزیک کانسرٹ کا انعقاد کیا تھا اور آج انھیں جرمنی کی حدود سے باہر ایرانی سامعین کے ساتھ ایک مختلف ماحول کا تجربہ کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

کرسٹوفر فون ڈیلن نے مزید کہا کہ وہ کئی سالوں سے میوزیک انڈسٹری میں سرگرم عمل ہیں اور پوری دنیا میں مختلف محافل موسیقی کا انعقاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ وہ موسیقی جس پر مجھے دلچسبی ہے، کو مختلف ممالک میں موسیقی کے شائقین کو اپنی طرف راغب کرنے میں اتنی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جرمن موسیقار نے ایرانی شائقین کیجانب سے ان کے میوزیک کانسرٹ پر دلچسبی کی وجوہات کے بارے میں کہا کہ میں ایسا سمجھتا ہوں کہ میرا موسیقی جذبات کا موسیقی ہے اسی لیے ایرانی سامعین کے ساتھ اچھی طرح سے تعلقات قائم کر سکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =