ایران میں منعقدہ 49 ویں عالمی رشد میلے میں 32 انیمیشنز کی نمائش ہوگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقدہ 49 ویں بین الاقوامی رشد فلم فیسٹیول میں ایران سمیت دنیا کے 14 مختلف ممالک کے فنکاروں کی بنائی گئی 32 انیمیشنز کی نمائش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 49 ویں رشد فلم فیسٹیول میں 14 مختلف ممالک کے فنکاروں کی بنائی گئی 17 انیمیشنز اور ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی 15 انیمیشنز کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینیڈا، برطانیہ، ہندوستان، مراکش، اٹلی، پولینڈ، میکسیکو، پرتگال، متحدہ عرب امارات، سنگاپور  جاپان، ازبکستان، فرانس اور تائیوان کے نمائندے اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ سائنسی اور تربیتی فلموں سے متعلق بین الاقوامی رشد میلے کا 15 سے 22 نومبر تک دارالحومت تہران میں منعقد ہوگا اور ساتھ ساتھ  رشد میلے کا ایران کے مختلف صوبوں میں 22 نومبر سے 8 مئی تک 6 مہینوں کیلئے انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی رشد فلم فیسٹیول کا ایرانی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =