ایرانی فلم کو ٹوکیو میلے کے ایوارڈز سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم "6.5 per Meter" کو جاپان میں منعقدہ 32 ویں فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقدہ 32 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایرانی فلم 6.5 per Meter کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

6.5 per Meter فلم کے ہدایت کار "سعید روستایی اور اداکار "نوید محمد زادہ" کو بالترتیب اس ایونٹ کے سب سے بہترین ہدایتکار اور اداکار کے ایوارڈز سے نوازاگیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈنمارکی فنکار کی بنائی گئی فلم "Uncle" کو ٹوکیو فلم کا مین ایوارڈ حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ 32 ویں ٹوکیو فلم میلے کی اختتامی تقریب کا آج بروز منگل کو ایران، فرانس، یوکرین، چین اور جاپان کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

32 ویں ٹوکیو فلم فیسٹیول کا 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک جاپان میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =