4 نومبر، 2019 3:44 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83542218
0 Persons
خاتون پاکستانی سفیر کی ظریف سے الوداعی ملاقات

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ الوداعی ملاقات کی.

پاکستانی سفیر محترمہ "رفعت مسعود" نے پیر کے روز "محمد جواد ظریف" کے ساتھ سفارتی مشن ختم ہونے کے حوالے سے الوداعی ملاقات کی.
رفعت مسعود پہلی پاکستانی خاتون سفارتکار ہیں جنہیں 2018 کے جون کو بطور سفیر ایران میں تعینات کیا گیا تھا.
رفعت مسعود سے پہلے آصف درانی ایران میں پاکستان کے سفیر تھے.
محترمہ رفعت مسعود ان ماہر سفارتکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں فارسی زبان پر بھی گرفت حاصل ہے.
خاتون پاکستانی سفیر اس سے پہلے ناروے میں بحیثیت سفیر پاکستان فرائض سرنجام دے چکی ہیں اور اس کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، ترکی اور فرانس میں بھی تعینات رہی ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =