4 نومبر، 2019 1:12 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83541897
0 Persons
نائب ایرانی وزیر خارجہ ماسکو کا عنقریب دورہ کریں گے

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی شرکت کیلیے ماسکو کا دورہ کریں گے.

سید عباس عراقچی روان ہفتے کے آخر تک  'جوہری توانائی - تخفیف اسلحے اور عدم پھیلاؤ' کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے روسی دارالحکومت ماسکو کا دورہ کریں گے.

عراقچی اس خصوصی کانفرنس اور پینل میں ایران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کریں گے.

«فو کونگ» مدیر کل دپارتمان کنترل تسلیحات و خلع سلاح وزارت خارجه چین نیز سخنرانی می‌کنند

اس خصوصی پینل میں روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ 'ہلگا اشمد' اور فو کانگ ، چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ 'فو کونگ' بھی شامل ہیں۔

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی کانفرنس سب سے بڑی جوہری کانفرنسوں میں سے ایک ہے جو 7 سے 9 نومبر تک  40 ممالک کے250 بین الاقوامی شخصیات کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگی.

اس بین الاقوامی کانفرنس میں بین الاقوامی تنظیموں IAEA'،CTBTO، UNODA' کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس کانفرنس میں، روس اور امریکہ کے درمیان اسلحہ کنٹرول معاہدہ، شمالی کوریا کے جوہری تخفیف اسلحے میں عدم پیشرفت، مشرقی وسطی کے تناؤ، جوہری معاہدے کے مختلف پہلوؤں اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =