ایرانی تیل صنعت کی موجودگی کیلیے میں 32 یورپی کمپنیوں کی تیاری

تہران، ارنا - ایرانی توانائی کمیشن کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ایرانی تیل صنعت میں موجودگی کے لیے 32 یورپی کمپنیوں کی آمادگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمپنیوں نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لیے ایرانی وزارت تیل کی جانب سے ضمانت دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات "رضا پدیدار" ںے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ان یورپی کمپنیوں نے تعمیر اور سرمایہ کاری میں شراکت داری کے علاوہ تکنیکی علم کے تبادلے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس ضمانت کے حصول کے ساتھ پابندیوں کے باوجود ملک میں پیداواری صلاحیت کو فروغ دے سکتے ہیں.

پدیدار نے مزید کہا کہ یہ کمپنیاں اٹلی، اسپین، یونان، پولینڈ، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈز اور رومانیہ کے ممالک سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ بارٹر فنڈ کےذریعے ایران کو اپنی خدمات کو پیش کریں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =