پابندیاں فرانسیسی کمپنیوں کے لیے نقصان دہ ہیں:فرانسیسی سفیر

اصفہان، ارنا – ایران میں تعینات فرانسیسی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں نہ صرف ایرانی کمپنیوں بلکہ فرانسیسی کمپنیوں کو بھی نقصان پہنچے گا.

یہ بات 'فیلیپ تیہ بو' نے گزشتہ روز صوبے اصفہان میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ، ہم ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار اٹھائیں گے کیونکہ یہ فرانسیسی اور ایرانی کمپنیوں کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے ایران میں فرانسیسی سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں کے روکنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ مہینے پہلے سے ہم اس مسئلے کے حل اور پابندیاں اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں.
فرانسیسی عہدیدار نے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایران اس جوہری معاہدے کے مفادات سے فائدہ اٹھائے کیونکہ اس معاہدے کا ایک طرف ایران ہے اور دوسرا طرف فرانس، یورپ، روس اور چین ہیں۔
انہوں نے ایران میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ " میں نے حالیہ مہینوں میں متعدد ایرانی شہروں کا سفر کیا ہے اور اس شعبے میں ایران میں کوئی مشکل نہیں ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =