ایرانی انیمیشن کی امریکی فیسٹیول میں شاندار پذیرائی

تہران، ارنا – ایرانی ہدایتکار "اشکان رہگذر" کی بنائی گئی انیمیشن "آخری کہانی" کو امریکہ کے علاقے کیلیفورنیا میں منعقدہ عالمی چھٹے فلم میلے EACG میں سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا کیا گیا.

اس انیمیشن کو 1 ستمبر سے بیک وقت میں 32 ممالک سمیت امریکہ، روس، اسپین، سویڈن ، یونان اور ناروے میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا.
اس فلم نے 11 عالمی اور قومی ایوارڈز اپنے نام کرلیا ہے.
آخری کہانی کو کوریا، پیرو، جنوبی امریکہ، کینیڈا اور امریکہ میں سب سے بہترین انیمیشن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے.
یہ انیمیشن شاہنامہ کی مفت تفہیم کے ساتھ دیومالائی داستان کاوہ آہنگر اور ظالم بادشاہ ضحاک کی کہانی پر مبنی ہے.
ایرانی اداکاروں "پریوز پرستویی، لیلا حاتمی، حامد بہداد، بیتا فرہی، اشکان خطیبی، اکبرزنجان‌پور، باران کوثری، حسن پورشیرازی، فرخ نعمتی، شقایق فراہانی، مجید مظفری، زہیر یاری، بانیپال شومون اور ملیکا شریفی‌نیا" نے اس انیمیشن میں ڈبنگ کی ہیں.
عالمی EACG Epic ACG فلم فیسٹیول کا 26 اور 27 اکتوبر کو امریکہ کے علاقے کیلیفورنیا میں انعقاد کیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =