3 نومبر، 2019 11:47 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83539999
0 Persons
امریکہ خطے کو پریشان کرنا چاہتا ہے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی مجلس کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے غلطی اقدامات کے ساتھ خطے کو پریشان کرنا چاہتا ہے تا کہ اگر خطے میں تیل پر انحصار میں ناکام رہا تو ایک اور مہم جویی میں اپنے مذموم عزائم کو حاصل کرنے کے لئے موجودہ صورتحال کو مزید درہم و برہم کرے.

یہ بات "علی لاریجانی" نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے شامی تیل وسائل پر انحصار کے لئے ٹرمپ کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ شام کی مٹی اور تیل اس ملک کی حکومت اور قوم کا تعلق ہے اور امریکہ اس پر جارحیت اور تیل ریفائنریز پر انحصار کے ساتھ اس ملک کو قبضہ جما نہیں لے سکتا ہے.
لاریجانی نے کہا کہ امریکی حکومت اور فورسز نے عراق میں تیل پر انحصار کے لئے کوشش کی مگر نجف اشرف کے رہنما اور عراقی قوم اور حکام نے امریکہ کو اجازت نہیں دی.
انہوں نے اربعین میں عراقی قوم اور حکومت کی مہمان نوازی کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور عراقی قوم کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں لہذا انہوں نے حالیہ سالوں میں دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے.
انہوں نے 4 نومبر (13 آبان) عالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن اسلامی انقلاب کی پائیداری اور ہماری قوم کی ہوشیاری کی علامت ہے.
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ امریکی حکام نے ایرانی عوام کے خلاف مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے اپنے جرائم پر دوستی اور حمایت کا نام رکـھا دیا ہے مگر ہمارے عوام اپنی ہوشیاری کے ساتھ ان کی سازشوں سے مقابلہ کر رہے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =