خلیج فارس علاقے میں قیام امن کی فراہمی پر سنجیدہ ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صدر روحانی کے حالیہ تجویز کردہ "ہرمز امن" منصوبے کے مکمل خط کو عراق اور او آئی سی تنظیم کے رکن ممالک کے حکام کو بھیجنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خلیج فارس میں قیام امن و سلامتی کے حوالے سے ایران کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے ہفتہ کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر کی تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کے مکمل خط کوعراق اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے حکام کیلئے بھیجنے کی تصدیق دی۔

موسوی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں قیام امن سے متعلق ایرانی صدر کی حالیہ تجویز کو مذکورہ ممالک کے حکام کیلئے بھیجا گیا ہے اور ان سے اس منصوبے کے نفاذ میں تعاون کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سے خلیج فارس میں قیام امن و سلامتی کے حوالے سے ایران کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نی مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" بھی عنقریب اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط بھیجیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =