ایران کا دنیا کے 140سے زائد شہروں سے سسٹر سیٹی کے معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے 140 سے زائد شہروں کے درمیان سسٹر سیٹی معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔

انہوں نے شہری سفارتکاری کو عوامی تعلقات اور سفارتکاری کی مقبول ترین شکل قرار دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 14 ویں بین الاقوامی گولڈن گلوب ایوارڈ میلے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

موسوی نے مزید کہا کہ سفارتکاری اب جنگ اور امن کی بات نہیں ہے بلکہ انسانی ترقی اور انسانی تعلقات کی توسیع، تجارتی تعلقات، سائنسی اور تکنیکی تعاون، غربت کے خاتمے، دہشت گردی اور ماحولیات جیسے عالمی چیلنجز آج سفاتکاری کے مقاصد میں سے ہیں جو حکومتیں اور بین الاقوامی میدان میں سرگرم موثر اداکار ان مسائل کو حل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گزشتہ سالوں کے دوران سفارتکاری خالصتا حکومتوں تک محدود رہی تھی لیکن آج بہت سارے اداکار سفارتی میدان میں داخل ہو چکے ہیں اور مختلف موضوعات پر بات چیت، گفت و شنید، سمجھوتہ، سودے بازی اور مواصلات کے اوزار استعمال کر رہے ہیں۔

موسوی نے مزید کہا کہ شائع شدہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف شہروں کے درمیان 2500 سے زائد سسٹر سیٹی معاہدوں پر دستخط کیا گیا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے 140 سے زائد شہروں کے درمیان سسٹر سیٹی معاہدے پر دستخط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ان تمام معاہدوں پر دستخط کیا گیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عوامی اور شہری سفارتکاری سے وابستہ ہے اور اسلامی انقلاب کے اصولوں کے مطابق دنیا کے دیگر اقوام اور شہروں کیساتھ تعلقات کے فروغ کی کوشش کر رہا ہے۔

 موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کا بنیادی مقصد امن، دوستی، گفتگو، انصاف کے ساتھ امن گفتگو، عدم تفریق کے ساتھ ترقی اور عوام کے حقوق کے ساتھ آزادی کا پیغام دینا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =