2 نومبر، 2019 4:12 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83539076
0 Persons
ایران اور یونان کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور

ایتھنز، ارنا – ایران اور یونان کے حکام نے دونوں ممالک کے دوران کثیر الجاتی تعلقات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا.

یونانی وزارت خارجہ کے سکریٹری جنرل 'تمیستوکلیس دمیریس' اور یونان میں تعینات ایرانی سفیر 'احمد نادری' کے درمیان آج بروز ہفتہ ایک ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے مختلف سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی۔
اس موقع میں یونانی عہدیدار نے دونوں ممالک کا تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکات دونوں ممالک کے اچھے اور تعمیری تعلقات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.
احمد نادری نے کہا کہ امید ہے کہ اپنی ملازمت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا بات کھول دیا جائے.
انہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے علاقا‏ئی اور بین الاقوامی تبدیلیوں اور انسانی حقوق کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے انسانی حقوق پر دوہرے معیاروں اور امتیازی سلوک کے استعمال کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق ایک سیاسی آلہ بن چکا ہے اور انسانی حقوق کی قراردادوں کے بانیوں کی نیک نیتی بھی تباہ کردیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =