ایران اور امریکہ کی مشترکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کی بنائی گئی مشترکہ فلم "DANDELION SEASON" کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی خاتون فلم ساز "مریم پیربند" کی ہدایت کاری میں ایران اور امریکہ کے درمیان بنائی گئی مشترکہ فلم DANDELION SEASON کی پری پروڈکشن کا پچھلے تین مہینے سے پہلے امریکہ میں آغاز کیا گیا تھا اور اب اس فلم کی باضابطہ شوٹنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔

8 لوکیشن پر مشتمل اس فلم کی شوٹنگ کا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آغاز کیا گیا ہے جس میں ایک ایرانی کنبے کی کہانی کی تصویر کشی کر رہی ہے جہاں ہر کنبہ کے فرد کو اپنی اپنی پریشانیوں کو نپٹنا پڑتا ہے۔

خاتون ایرانی فنکار مریم پیربند نے DANDELION SEASON کے اسکرین پلے کو لکھ د یا ہے جس کو ایکشن فلمی میلے میں بھی اسکرین رائٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور اب بھی بہت سارے نقادوں کو اپنی طرف راغب کرد یا ہے۔

خاتون ایرانی اداکارہ "گوہر خیر اندیش" سمیت اداکاروں "حمید رازی"، "رضا موسوی"، "نیما جعفری" نے اس فلم میں کردار ادا کیا ہے اور DANDELION SEASON کےغیر ملکی اداکاروں میں سے "رودی یانگ بلاد"، "، "اسکار توری"، "دانیل بالدوین"، "ویکی دالی"، "سعید بدریا"، "ایان لایر"، "شانون موری"، "ارین میراکل"، "آنابل مونرو"، "مایکل مین" کا نام لیا جا سکتا ہے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =