جنوبی افریقہ کا سیاحتی شعبے میں ایران کیساتھ باہمی تعاوں بڑھانے کا خواہاں

کرمان، ارنا – ایران میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر نے ہم ایرانی صوبہ کرمان کے ساتھ سیاحوں کے تبادلے کے لئے تیار ہیں.

یہ بات 'ویکا کومالوبا' نے ہفتہ کے روز کرمان کے ایک تاریخی عمارت کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی صوبے کرمان اور جنوبی افریقہ مختلف شعبوں بشمول صنعت، مائنز اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت 'علی اصغر مونسان' نے اعلان کردیا ہے کہ گزشتہ سال کو 7 ملین اور 800 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا دورہ کیا ہے.

عالمی سیاحتی تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ برسوں میں ایرانی سیاحت کی شرح میں 49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =