بھارت اور جرمنی کا جوہری معاہدے کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی مذاکرات پر زور

نئی دہلی، ارنا – بھارت اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کردیا ہے کہ جوہری معاہدے کے مسائل کو پرامن طریقہ اور سیاسی مذاکرات کے ساتھ حل کرنا ہوگا.

بھارتی وزیر اعظم "نریندرمودی" اور جرمن چانسلر "انجیلا مرکل" نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں جوہری معاہدے کے مسائل کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات پر زور دیا.
بھارت اور جرمنی نے اپنے مشترکہ بیان میں ایران کے جوہری وعدوں پر عملدرآمد کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازعات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے.
2018 کے 8 مئی کو عالمی جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے ساتھ ایک بار پھر ایران مخالف پابندیوں کی تجدید کی۔
واشنگٹن نے غیرقانونی، یک طرفہ اور غیرانسانی پابندیوں کے علاوہ ایران پر پابندیوں کے لئے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے جسے ایرانی عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی کی واضح علامت ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =