تعمیراتی شعبے کی پابندیاں، امریکی سفارتکاری کی کمزوری کی علامت ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیراتی شعبے کی پابندیاں امریکی سفارتکاری کی کمزوری اور ناکامی کی علامت ہے.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے ہفتہ کے روز امریکہ کی جانب سے ایرانی تعمیراتی شعبے پر عائد ہونے والی پابندیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے امریکی حکومت سفارتی اور سمجھدار اقدامات انجام دینے سے قاصر ہے صرف معاشی جبر اور دہشت گردی پر انحصار کر رہی ہے.
موسوی نے کہا کہ دوسرے ممالک اور عالمی تعلقات کے سامنے امریکہ کی غندہ گری پالیسی ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ پابندیوں اور غندہ گری کے بجائے جس سے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرسکے گا، جوہری معاہدے کے وعدوں پر واپس آئے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =