امریکہ نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے: نائب ایرانی صدر

تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے امریکہ کی بدعہدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے طویل مذاکرات کے بعد جب جوہری معاہدہ کو حاصل کیا گیا تمام عالمی وعدوں کی خلاف ورزی کی.

یہ بات "اسحاق جہانگیری" نے جمعہ کے روز دورے ازربکستان کے موقع پر افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو "عبداللہ عبداللہ" کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کی کامیابی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات جمہوریت کے لئے ایک اہم قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ افغان حکام اور منیجرز کی کوششوں کے ساتـھ اس ملک کے مسائل کا حل اور سلامتی قائم ہوگی.
جہانگیری نے افغانستان میں قیام امن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ قیام امن میں افغان حکومت کی موجودگی نہایت اہم ہے اور اسے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیئے.
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور بھارت کے درمیان چابہار بندرگاہ میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے دستخط ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاہدے کے نفاذ کے لئے پر عزم ہیں اور سرکاری اور نجی شعبے بھی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں.
سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا کہ کسی بھی معاشی تعامل اور تعاون کی شرط بینکاری تعلقات اور تعامل ہے لہذا تہران اور کابل کو تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کرنا ہوگا.
عبداللہ عبداللہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی افغان حکومت کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =