ایرانی علاقے سرخس کی ریلوے سرحد کی پانچ لاکھ ٹن سیمنٹ کی برآمدات

مشہد، ارنا – ایرانی صوبے خراسان رضوی کی ریلوے لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک سرحدی علاقے سرخس کے ریلوے بارڈر سے وسطی ایشیائی ممالک کو 5.12 لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے.

یہ بات "مصطفی نصیری ورگ" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سیمنٹ کے 75 فیصد ازبکستان اور 25 فیصد بھی ترکمانستان اور قازقستان کو برآمد کیا ہے.
نصیری ورگ نے کہا کہ ایرانی ریلوے لائن کی تفصیلات کے مطابق، رواں سال کے دوران 8.08 لاکھ ٹن مصنوعات ملک کی ریلوے لائن کے ذریعہ برآمد کی گئی ہے جس کے 70 فیصد سیمنٹ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی کل ریلوے برآمدات سے سرخس کی ریلوے کا حصہ 85 فیصد ہے جو وسطی ایشیائی ممالک اس کا مقصد ہیں.
نصیری نے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات کے 75 فیصد سیمنٹ کا شامل ہے جو ازبکستان، ترکمانستان اور قازقستان میں برآمد کی گئی ہے.
ایرانی سرحدی علاقے سرخس کی ریلوے لائن اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان 20 لاکھ ٹن مصنوعات برآمد، درآمد اور ٹرانزٹ کی گئی ہے جو گزشتہ سال اس کا حجم 12.75 لاکھ ٹن تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =