ایرانی پبلشرز، ترکمانستان میں منعقدہ 13 ویں عالمی کتاب میلے میں حصہ لیں گے

تہران، ارنا- ترکمانستان میں منعقدہ 13 ویں بین الاقوامی کتاب میلے اور "کتاب؛ ترقی اور تعاون کا راستہ" نامی کانفرنس میں ایرانی پبلشرز بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکمانستان میں منعقدہ 13 ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں روس، جرمنی، یوکرین، آذربائیجان، فرانس، قازقستان، پولینڈ، کوریا، البانیہ، ترکی، امریکہ، رومانیہ، آرمینیا، کرغزستان اور چین حصہ لیں گے۔

اس میلے میں پہلی بار کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران سے 7 پبلشرز شریک ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکمانستان کے بین الاقوامی کتاب میلے کی سائڈ لائن میں "کتاب؛ ترقی اور تعاون کا راستہ" کے عنوان کے تحت ایک سائنسی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک کے لیکچر اپنے خصوصی مضامین پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکمانستان کا بین الاقوامی کتاب میلہ ملک کا ایک اہم ثقافتی تقریب ہے جس میں ترکمانستان کی حکومت اس شاندار اور اہم واقعاتی ثقافتی تقریب کا اہتمام کرکے طلباء اور دیگر لوگوں کو کتابیں پڑھنے میں دلچسپی دلانے کے لئے کوشاں ہے۔

ترکمانستان کا 13 ویں عالمی کتاب میلے اور کتاب؛ ترقی اور تعاون کا راستہ نامی کانفرنس کا 5 سے 7 نومبر کو دارالحکومت عشق آباد میں منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha