ایران میں نویں مجسمہ سازی میلے کا 10 ممالک کی شرکت سے انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں نویں بین الاقوامی میلے کا 2 نومبر کو انعقاد ہوگا جس میں 10 مختلف ممالک کے فنکار حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار تہران بیوٹیفیکیشن آرگنائزیشن کے ثقافتی معاون "مجتبی موسوی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی حصے میں جیوری کی رائے کے مطابق 58 مختلف ممالک کے 187 نمائندوں میں سے 10 فنکار کو تہران میں منعقدہ مجسمہ سازی میلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ قومی حصے میں بھی 96 ایرانی فنکاروں کے پیش کیے گئے فن پاروں میں سے 5 کو نویں بین الاقوامی مجسمہ سازی میلے میں نمائش کیلئے چن لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، سلووینیا، تائیوان، بلغاریہ، چین، ارجنٹائن، بیلاروس، ہندوستان، بولیویا اور پیرو کے فنکار اس میلے میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں نویں بین الاقوامی مجسمہ سازی میلے کا ورکشاپ سیکشن 2 سے 24 نومبر تک انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha