28 اکتوبر، 2019 6:23 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83533843
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ، قطر کے دورے پر پہنچ گئے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ میونخ سلامتی کانفرنس کی علاقائی نشست میں شرکت کرنے کیلئے قطر کے دورے پر پہنچ گئے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ قطر کے دوران، میونخ علاقائی کانفرنس کی علاقائی نشست میں خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظریف اپنی تقریروں میں خطی اور بین الاقوامی مسائل بشمول خلیج فارس کی حالیہ تبدیلیوں پر بات چیت کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ ہفتے کے دوران باکو میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 18 ویں اجلاس میں حصہ لیا جہاں انہوں نے این اے ایم کے دیگر رکن ممالک کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ظریف نے اس کے اجلاس کی سائڈ لائن میں فلسطین کمیٹی کے وزرا کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیجانب سے انتہا پسندی اور یکطرفہ پالیسی کے تعاقب سمیت عالمی قوانین کی توہین بھی، فلسطینی عوام پر تباہ کن اثر پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحثیت مشرق وسطی کے ایک بنیادی مسئلہ یعنی مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو کم کرنے کی صہیونی درخواست میں ٹرمپ کی توسیع پسندانہ انتظامیہ بھی برابر کے شریک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha