ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی فتوحات جاری

کرمانشاہ، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھیلاڑیوں نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے مختلف تمغموں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی کشتی رانی مقابلوں کا 23 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر چونگجو میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی دو رکنی کشتی رانی ٹیم بشمول نازنین رحمانی اور ہانیہ خرسند نے خواتین کی ہیوی ویٹ کی کیٹیگریکے فائنل مرحلے میں چین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کی حریفوں کیخلاف کھیلے جانے میچ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کی دیگر خاتون کھیلاڑی "نازنین ملائی" نے بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں ایران سے "بہمن نصیری" اور"نازنین مولائی" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کی دیگر خواتین کھیلاڑیوں نے "زینب زارعی" اور "نازنین ملائی" نے بھی دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha