27 اکتوبر، 2019 8:32 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83532174
0 Persons
عراق کی حالیہ تبدیلیوں کا سنجیدگی سے تعاقب کرتے ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراق میں حالیہ رونما ہونے والی ابتر صورتحال کے نتیجے میں متعدد جان بحق  اور زخمی ہونے والوں سمیت عوامی املاک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی تبدیلیوں کا سنجیدگی سے تعاقب کرتا ہے۔

سید "عباس موسوی" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراقی عوام کے مطالبات جن پر واضح طور پرعراقی علمائے دین اور وزیر اعظم "عادل المہدی" نے زوردیا گیا ہے، کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے عراق میں حالیہ رونماہونے والی ابتر صورتحال کے نتیجے میں درجنون جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سمیت عوامی املاک کی تباہی اور تشدد میں اضافے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقیین ہے کہ عراقی حکومت اور عوام مشکل حالات پر قابو پاسکتے ہیں اور یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے عراق کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی نئی حکومت کی تشکیل سے اب تک عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کی ہے اور نازک صورتحال میں اپنی ساری صلاحتیوں کو برادر اور دوست ہمسایہ ملک کیلئے بروئے کار لایا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha