24 اکتوبر، 2019 9:17 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83530019
0 Persons
ایران اور روس کا جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

ماسکو، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ برائے سیاسی امور نے ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

روسی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق "سید عباس عراقچی" اور "سرگئی ریابکوف" نے اس ملاقات میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق موجودہ مسائل کے طریقے حل کا جائزہ لیا ہے۔

بیا میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے مفادات کے توازان اور باہمی اصول کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کے بھر پور نفاذ پر زور دیا۔

اس کے علاوہ عراقچی اور ریابکوف نے خلیج فارس کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی اور دونوں فریقین نے اس علاقے کی حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے تعمیری تجاویز اور موثر اقدمات کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے گزشتہ ہفتے کے دوران اس امید کا اظہار کردیا تھا کہ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین، کوئی خاص اقدام اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کوئی عملی اقدام پش نہ کرکے دیکھائیں تو اسلامی جمہوریہ ایران جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے کا نفاذ کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha