24 اکتوبر، 2019 5:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83529861
0 Persons
ایرانی پہلوانوں کی عالمی فوجی مقابلوں میں اعلی کارکردگی

شہرری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے چین میں منعقدہ عالمی فوجی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساتویں عالمی فوجی مقابلوں کا 19 اکتوبر کو چینی شہر ووہان میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی پہلوانوں "پژمان پشتام" اور"امین میرزادہ" نے بالترتیب 77 اور 130 کلوگرام کی کیٹگیریز میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی اور ایک کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں میں بھی  یران سے احمد بذری نے 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =