ایرانی فلم کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران،ارنا- ایرانی فنکار "بہمن کیارستمی" کی بنائی گئ دستاویزی فلم Exodus کو امریکہ میں منعقدہ 30 ویں نیواورلئان فلم فیسٹیول میں جیوری کی پسندیدہ فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فصیلات کے مطابق 30 ویں نیو اورلئان فلم فیسٹیول کا 16 سے 22 اکتوبر تک امریکی شہر لوویزیانا میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی فلم ساز بہمن کیارستمی کی بنائی گئی فلم Exodus کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

ہونے والے فلم فیسٹیول میں Exodus کو جیوری کی پسندیدہ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ Exodus دستاویزی فلم کو گزشتہ ہفتے کے دوران جاپان میں منعقدہ "ایشیا کے نئے دھارے" میلے میں اعلی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس فلم کی کہانی ایران میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق قائم ادارہ ہے جو ایرانی محکمہ خارجہ کے زیر نگرانی میں سرگرم عمل ہے۔

اس ادارہ کا اصل کام ایران میں غیر قانونی طور پر آئے ہوئے افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن یا کہ ان کی وطن واپسی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =