23 اکتوبر، 2019 6:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83528918
0 Persons
 عنقریب نئے سنٹری فیوجز کی 3 نسلوں کی رونمائی ہوگی: ایران

تہران، ارنا- ایرانی جوہری ادارہ کے سربراہ کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ اعلی صلاحیت کے حامل سنٹری فیوجز مشنیوں کے استعمال کیلئے ضروی ڈھانچے کی فراہمی کی گئی ہے اور جلد ہی نئے سینٹرفیوجز کی مزید 5 نسلوں کی رونمائی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "علی اصغر زارعان" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہجیمونک نظام نے ہماری سائنسی مہم کو سست کرنے کے لئے طرح طرح کے رنگ برنگے چالوں کو بروئے کار لائی ہے اور وہ اپنے اس رویے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

زارعان نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس خام خیالی میں تھے کہ ایرانی قوم ، اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کو نہیں دیکھیں گے لیکن ان کی ان خواہشوں کے برعکس اسلامی انقلاب کے دوسرے مرحلے کا تمام شعبوں میں آغاز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ مہینوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔

 اس حوالے سے  بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب " کاظم قریب آبادی" نے بھی کہا تھا کہ ایران نے 7 ستمبر کو عالمی ایٹمی ایجنسی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ نطنز پاور پلاونٹ میں نئے سینٹری فیوجز کی تنصیب اور انہیں قدرتی یورنیم سے ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری توانائی نے اس سلسلے میں نطنز پاور پلانٹ میں 22 "آئی آر4" سینٹری فیوجز، ایک "آئی آر 5" سینٹری فیوج، 30"آئی آر 6" سنٹری فیوجز اور 3" آئی آر 7" سنیٹری فیوجز کی تنصیب کرنے کی تصدیق دی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  تمام سینٹری فیوجز "یو اف 6" سے ٹیسٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =