23 اکتوبر، 2019 3:53 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83528657
0 Persons
ایران اور سربیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے باکو میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس کے موقع پر اپنے سربیا کے ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقے اور دنیا کے اہم ترین مسائل سے متعلق بات چیت کی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے عراقی وزیر خارجہ "علی الحکیم" سے ملاقات کی تھی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت خطی مسائل بشمول شام کے شمالی علاقوں، لبنان، یمن، خلیج فارس کی تبدیلیوں اور ایرانی صدر کی حالیہ تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے اور اتحاد امید پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز باکو میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں شرکت کیلئے باکو پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے بھی کل بروز جمعرات کو غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے باکو روانہ ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =