ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی نے عالمی فوجی مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا – ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی "امیر محمد بخشی" نے عالمی فوجی مقابلوں کے 74 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

بخشی نے چین میں منعقدہ عالمی فوجی مقابلوں میں ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے منعقدہ مقابلوں کے 74 کلوگرام کے زمرے میں اپنے برازیلی حریف کو 14-0 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔
انہوں نے دوسرے میچوں میں اپنے مصری اور جرمن حریفوں کو جارحانہ شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ساتویں عالمی فوجی مقابلوں کا 19 اکتوبر کو چین میں انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مرد اور خواتین کھیلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں حصہ لیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =