شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران علاقائی سالمیت کے قیام، قومی خودمختاری کو مستحکم کرنے اور خطے میں استحکام اور سلامتی کی بحالی کیلئے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے.

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ شمالی شام میں تنازعات کے خاتمے کے لئے روس اور ترکی کے درمیان معاہدہ، خطے میں استحکام اور امن کی بحالی کے لئے ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاہدے سے ترکی کی سلامتی کے مسائل کے حل اور شامی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کو مستحکم کرنے مدد ملے گی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی ہے اور اس لئے دونوں فریقیں کو تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے.

موسوی نے مزید بتایا کہ ایران آدنا معاہدے کو ترکی اور شام کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بہترین حل سمجھتا ہے اور اس راستے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.

ایرانی ترجمان نے خطے میں قیام امن کے لیے شمالی شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی تنازعات کو خطے کے اندر حل کیا جانا چاہیے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =