یہ بات "محمد جواد ظریف" نے بدھ کے روز آذری دارالحکومت باکو میں غیر وابستہ تحریک (NAM) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک سمیت اسلامی جمہوریہ ایران، کیوبا، وینزویلا، شام، چین اور روس کے خلاف امریکہ پابندیاں عالمی تجارت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
ظریف نے فلسطین کی آزادی کو غیروابستہ تحریک کے اجلاس کا اہم مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی یک طرفہ اور ظالمانہ اقدامات کے ساتھ فلسطین اس حق کو پامال کر رہا ہے۔
انہوں نے یمنی مظلوم عوام کے خلاف جنگ اور امریکی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ اقدامات خطے میں بدامنی واقعات اور تنازعات بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو ایک بین الاقوامی تباہی سے بچنے اور امریکہ کو اپنے خطرناک راستے کی واپسی کے لئے باہمی موقف اختیار کرنا چاہیئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ہرمز امن منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد باہمی احترام، تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام، عالمی سرحدوں کا تحفظ، تمام مسائل کا پرامن حل کرنا، دھمکیوں کا خاتمہ، دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل پر عدم مداخلت، عالمی توانائی کی حفاظت اور وسائل کے مفت بہاؤ کو یقینی بنانا ہے۔
ظریف نے غیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک سے اس منصوبے پر شمولیت کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" نے ستمبر مہینے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہرمز امن منصوبے کو پیش کیا۔
غيروابستہ تحريک (NAM) کے 18ویں سربراہی اجلاس کا 25 اور 26 اکتوبر کو باکو میں انعقاد کیا جائے گا.
جمہوریہ آذربائیجان 2022 تک غیروابستہ تحریک کے اجلاس کی صدارت سنبھال لے گا.
غيروابستہ تحريک (NAM) میں 120 ممالک کا شامل ہے جو اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی تنظیم ہے اور عالمی تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
امریکہ کا پابندیوں پر نشہ عالمی معیشتی تعلقات کو کمزور کرتا ہے: ظریف
23 اکتوبر، 2019، 12:47 PM
News ID:
83528179
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کا نشہ عالمی معیشتی تعلقات کی کمزوری کا باعث بن رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ