تفصیلات کے مطابق، "جایی جون" نے آج بروز منگل کو "محمد جواد ظریف" کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقے اور دنیا کے اہم ترین مسائل پر بات چیت کی۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر آبنائے ہرمز میں قیام امن سے متعلق ایرانی صدر مملکت کی تجویز کردہ منصوبے کا ذکرکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن سے متعلق چین کے تعمیری کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دراین اثنا چینی صدر کے خصوصی نمائندہ نے ایران اور چین کے درمیان تذویری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، علاقے بالخصوص مشرق وسطی میں قیام امن و سلامتی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے ایران کیساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ