ایرانی پہلوانوں نے عالمی فوجی مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی

تہران، ارنا – ایران کے 2 آزاد فری اسٹائل کشتی کھیلاڑیوں محمدحسین محمدیان اور یداللہ محبی نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی.

محمدحسین محمدیان اور یداللہ محبی نے آج بروز منگل چین کے شہر ووہان میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 97 اور 125 کلوگرام کی کیٹگیرز میں فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

محمد حسین محمدیان نے پہلے، دوسرے اور تیسرے میچوں میں یوکرائن، الجیریا اور روس کے حریفوں کو ہرا دیا اور فائنل میں پہنچ گئے.

یداللہ احمدی نے بھی بیلاروس، چین اور یونان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

محمد حسین محمدیان اور یداللہ محبی بالترتیب فائنل مرحلے کے لیے بیلاروس اور ترکی کے حریفوں کے خلاف میچ کھیلیں گے.

ایک اور ایرانی کھیلاڑی احمد بذری نے 86 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.

عالمی فوجی مقابلے 17 اکتوبر سے چین کے شہر ووہاں میں منعقد ہو رہے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =