22 اکتوبر، 2019 12:25 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83526485
0 Persons
ایرانی مشرقی علاقے میرجاوہ سے ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد

تہران، ارنا – ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ سے 1 ٹن اور136 کلوگرام کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئیں۔

یہ بات صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل 'محمد ملاشاہی'  نے آج بروز منگل گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ میرجاوہ کے بارڈر گارڈز نے منشیات کی اسمگلرز کے راستوں کو شناخت کے بعد اسمگلروں سے ایک ٹن سے زائد مختلف منشیات کو پکڑ لیا.

ایرانی سرحدی فورسز نے اس آپریشن کے دوران اسمگلروں کے ٹھکانے کو شناخت کر کے ایک اسمگلر کو گرفتار کرنے کے علاوہ 100 کلوگرام حشیش اور 1036 کلوگرام افیون، 14 اسحلے کو اپنے قبضے میں لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =