21 اکتوبر، 2019 6:59 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83525767
0 Persons
ایرانی اسپیکر کا شام کی قومی سالیمت کے تحفظ پر زور

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شامی قومی سالیمت کے نقصان سے شامی عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام میں قیام امن و سلامتی کی بھر پور حمایت کرے گا۔

 ان خیالات کا اظہار "علی لاریجانی" نے پیر کے روز ایران میں تعینات شام کے سفیر "عدنان محمود" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کی قومی سالیمت کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے اور ہم اس کے حصول کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شامی قومی سالیمت کے نقصان سے شامی عوام کے مسائل میں  مزید اضافہ ہوجائے گا۔

 اس موقع پر شامی سفیر نے شام کیخلاف ترکی کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مفاہمت کے باوجود شام کیخلاف ترکی کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی فوج نے اپنے فوجی اہلکاروں کا شام کی زمینی حدود میں تعینات کرد یا ہے۔

عدنان محمود نے مزید کہا کہ ترکی کے صدر"رجب طیب اردغان" نے گزشتہ زور کہا تھا کہ وہ سیکورٹی زون جو ترکی نے شام میں بنانے کا ارادہ کیا ہے، اس کی لمبائی 444 کلومیٹر اور چوڑائی بھی 32 کلومیٹر کی ہے۔

انہوں نے شام میں قیام امن سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی منصوبے کی شکست کیساتھ ترکی کے ذریعے شام میں سیکورٹی زون بنانے کو رکنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =