21 اکتوبر، 2019 6:19 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83525729
0 Persons
 تیل بردار جہاز سابٹی کی ملک کے پانیوں میں آمد

 تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل بردار جہاز Sabiti جو 10 دنوں پہلے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملک کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی.

نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے مطابق تیل بردار جہاز سابٹی آج بروز پیر کو ملک کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے اور یہ بحری جہاز آئندہ 2 دونوں کے اندر جنوبی جزیرہ خارک میں لنگرانداز ہوجائے گی۔

تیل بردار جہاز سابٹی کو جزیرہ خارک میں تکنیکی اور سیکیورٹی لحاظ سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے سامان کی اترائی کے بعد وہ بندرعباس میں قائم شپ بلڈنگ اور سمندری صنعتی کمپلیکس کمپنی (ISOICO) روانہ ہوجائے گی۔

بحری جہاز کو پہنچنے والے نقصانات کی مرمت اور بحالی "ایزایکو" کمپنی ماہرین کے ذریعے اور قومی ایرانی پٹرولیم کمپنی کے ماہرین کی نگرانی میں کی جائے گی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 11 اکتوبر کو سعودی عرب کے ساحل کے نزدیک ایران کے تیل بردار بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔

ایران کی قومی تیل کمپنی این او آئی سی کا یہ ٹینکر اطلاعات کے مطابق جدہ کی بندرگاہ سے 60 میل کے فاصلے پر موجود تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 6 =